news Breaking News
clock

سہ ملکی سیریز کے آخری لیگ میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو شکست دے دی

سہ ملکی سیریز کے آخری لیگ میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو شکست دے دی

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 386 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کیلیے 387 کا ہدف دیا جس کے جواب میں سری لنکا کی ٹیم 331 پر آؤٹ ہوگئی۔ انگلش اوپنرز نے پہلے بیٹنگ کے موقع بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے 163 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی۔ ٹام بینٹن 74 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اپنے گزشتہ میچ میں سری لنکا کے ہی خلاف ڈبل سنچری کرنے والے کپتان ہیری بروک ون ڈے کیریئر میں پہلی مرتبہ تیسری پوزیشن پر بیٹنگ کے لیے آئے تاہم وہ بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ بین ڈکٹ 167 رنز کی کیریئر بیسٹ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 24 چوکے لگائے تاہم حیران کن طور پر ان کی اس اننگز میں ایک بھی چھکا شامل نہیں۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

Related News

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

fifa world cup 2026

34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%

Recent Comment

E-Paper
Today's E-Paper
Loading...