news Breaking News
clock

انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی کی سربراہی پر پیپلز پارٹی کا تحریک انصاف کو نئی پیشکش

انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی کی سربراہی پر پیپلز پارٹی کا تحریک انصاف کو نئی پیشکش

 پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کی تشکیل اور سربراہی کے معاملے پر سیاسی جماعتوں کے درمیان مشاورت جاری ہے، اس سلسلے میں پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کو کمیٹی کا حصہ بننے اور سربراہی کے معاملے پر ایک نئی تجویز پیش کر دی ہے۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی پارلیمانی کمیٹی کی مستقل سربراہی کے معاملے پر لچک دکھانے کے لیے تیار ہے اور اس نے تجویز دی ہے کہ کمیٹی کی سربراہی باری باری تمام سیاسی جماعتوں کو سونپی جائے۔ اس پیشکش کا مقصد کمیٹی کی تشکیل اور اس کی قیادت کے معاملے پر اتفاق رائے پیدا کرنا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں پارلیمانی کمیٹی کی سربراہی پیپلز پارٹی کو دینے پر اتفاق ہوا تھا، تاہم اب پیپلز پارٹی نے اپنی سابقہ پوزیشن میں لچک کا عندیہ دیتے ہوئے تمام جماعتوں کو باری باری سربراہی دینے کی پیشکش کی ہے۔پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ 30 رکنی پارلیمانی کمیٹی میں تمام سیاسی جماعتوں کو ان کی پارلیمانی عددی قوت کے تناسب سے نمائندگی دی جائے گی۔ دوسری جانب تحریک انصاف نے کمیٹی میں حکومت کے برابر نمائندگی دینے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف پیپلز پارٹی کی نئی تجویز اور پارلیمانی کمیٹی کا حصہ بننے کے معاملے پر پارٹی کی سطح پر مشاورت کرے گی، جس کے بعد اپنے مو¿قف اور آئندہ لائحہ عمل سے آگاہ کیا جائے گا۔انتخابی اصلاحات کے لیے مجوزہ پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل، جماعتوں کی نمائندگی اور سربراہی کا معاملہ سیاسی مشاورت کا اہم موضوع بن گیا ہے، جبکہ کمیٹی کی تشکیل کے حوالے سے حتمی پیش رفت تحریک انصاف کے جواب اور دیگر جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے سے مشروط ہے۔


Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

Related News

********

See More Ishtiharat

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

fifa world cup 2026

34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%

Recent Comment

E-Paper
Today's E-Paper
Loading...