وزیرِ اعلیٰ سندھ کا حیدرآباد کی کھمبوں والی سڑک پر گرینڈ پلان 'مجرمانہ غفلت اور نااہلی کا اعتراف ہے'
سندھ کے شہر حیدرآباد میں زیرِ تعمیر سڑک کا تنازع حکومتِ سندھ کے لیے امتحان بن گیا ہے۔ شدید تنقید کے بعد حکومتِ سندھ کی جانب سے وضاحتوں کے بعد یہ تسلیم کرنا کہ سڑک کے بیچوں بیچ کھمبے جان بوجھ کر چھوڑے گئے تھے، اب ایک نئے تنازع کا باعث بن گیا ہے۔ یہاں تک کہ وزیراعلیٰ سندھ کے اعتراف کی ویڈیو بھی وزیرِ اعلیٰ ہاؤس کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں علمدار چوک سے اولڈ نیشنل ہائی وے تک بننے والی سڑک کے وسط میں قائم کھمبوں کے باوجود گاڑیوں کی آمدورفت دکھائے جانے کے بعد جہاں بلدیاتی اداروں کی انجینئرنگ اور منصوبہ بندی پر سخت سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، وہیں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اسے وفاقی اداروں پر دباؤ بڑھانے کا ایک ’گرینڈ پلان‘ قرار دیا ہے، جسے اپوزیشن اور سوشل میڈیا صارفین شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
Leave a Reply
Cancel ReplyRelated News
Popular News
********
-
TENDER NOTICE
-
Oct 30, 2026
-
-
TENDER NOTICE
-
Oct 29, 2026
-
-
TENDER NOTICE
-
Oct 28, 2026
-
VOTE FOR CHAMPION
fifa world cup 2026
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.