news Breaking News
clock

ایل پی جی کی قیمت میں 14 روپے 73 پیسے فی کلو اضافہ کردیا گیا

ایل پی جی کی قیمت میں 14 روپے 73 پیسے فی کلو اضافہ کردیا گیا

ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ،فی کلو قیمت 14 روپے 73 پیسے بڑھا دی گئی،اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کےمطابق گھریلو استعمال کے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 173 روپے 86 پیسے اضافہ کیا گیا ہے،جس کے بعد 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈرکی نئی قیمت 3 ہزار 470 روپے 9 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔ اکتوبر میں ایل پی جی 279 روپے فی کلو دستیاب تھی جبکہ گھریلو سلنڈر کی قیمت 3 ہزار 296 روپے 23 پیسے تھی،ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے سے گھریلو صارفین پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑے گا۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

Related News

********

See More Ishtiharat

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

fifa world cup 2026

34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%

Recent Comment

E-Paper
Today's E-Paper
Loading...