پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا فائنل آج لاہور میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں پاکستان نے سری لنکا کا پہلا شکار کرلیا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے فیصلہ کن مقابلے میں پاکستان کے خلاف سری لنکن ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔ سری لنکن اوپنرز نے قومی ٹیم کے خلاف اننگز کا شاندار آغاز کیا ہے۔ سری لنکا کے 87 رنز پر ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا ہے۔ سلمان آغا نے سری لنکن اوپنر اوشکا فرنینڈو کو ایل بی ڈبلیو سے آؤٹ کیا ہے۔ دونوں ٹیمیں ٹرافی جیتنے کے لیے میدان میں اتری ہیں۔ پاکستانی ٹیم میں شاداب خان کی جگہ فہیم اشرف کو شامل کیا گیا ہے۔ فائنل سے قبل دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے گورنر ہاؤس لاہور میں ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ میں حصہ لیا۔ قومی ٹیم کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کر رہے ہیں جبکہ سری لنکن ٹیم کی کپتانی کوشل مینڈس کے سپرد ہے۔
Leave a Reply
Cancel ReplyRelated News
Popular News
********
-
TENDER NOTICE
-
Oct 30, 2026
-
-
TENDER NOTICE
-
Oct 29, 2026
-
-
TENDER NOTICE
-
Oct 28, 2026
-
VOTE FOR CHAMPION
fifa world cup 2026
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.