news Breaking News
clock

مزید فوج سعودی عرب بھیجنے کا فیصلہ حالات اور سیاسی قیادت کے فیصلے سے مشروط ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

مزید فوج سعودی عرب بھیجنے کا فیصلہ حالات اور سیاسی قیادت کے فیصلے سے مشروط ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ سعودی عرب مزید پاکستانی فوجی بھیجنے کا فیصلہ حالات اور دونوں ممالک کی سیاسی قیادت کے فیصلے سے مشروط ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے رائٹرز کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کے حوالے سے محتاط طور پر پُرامید ہے، اگر کوئی مثبت پیش رفت کی علامت نہ ہوتی تو فیلڈ مارشل دو بار (ایران ) کیوں جاتے؟ امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے والے طاقتور عناصر ہمیشہ موجود ہیں، سعودی عرب مزید پاکستانی فوجی بھیجنے کا فیصلہ حالات اور دونوں ممالک کی سیاسی قیادت کے فیصلے سے مشروط ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کولیکٹو ڈیٹرنس اور علاقائی امن کا مشترکہ وژن رکھنے والے ممالک (مکہ مشترکہ دفاعی) اتحاد میں شامل ہوسکتے ہیں، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں نئے ممالک کی شمولیت کا فیصلہ تینوں ممالک کی سیاسی قیادت نے کرنا ہے، پاکستان  سعودی عرب اور مقدس مقامات مکہ ومدینہ کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ یمن کا تنازع یمن کا اندرونی معاملہ ہے، پاکستان اس تنازع کا حصہ نہیں بلکہ سعودی عرب اور حرمین شریفین کےتحفظ کے لئے موجود ہے، خیبر پختونخوا میں بڑے آپریشنز نہیں بلکہ انسدادِ دہشت گردی کے لیے انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیاں (IBOs) مزید تیز کی جائیں گی۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

Related News

********

See More Ishtiharat

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

fifa world cup 2026

34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%

Recent Comment

E-Paper
Today's E-Paper
Loading...