پاکستان نے جی 24 کی سربراہی سنبھال لی،عالمی مالیاتی نظام میں اصلاحات ترجیح قرار
پاکستان نے بین الحکومتی گروپ آف ٹوئنٹی فور (جی 24) کی سربراہی سنبھال لی ہے، جبکہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے زیادہ جامع، منصفانہ اور ترقی پر مبنی عالمی مالیاتی نظام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق، محمد اورنگزیب نے پاکستان کی سربراہی کے لیے تین ترجیحات کا خاکہ پیش کیا۔ ان میں عالمی اقتصادی پالیسی سازی میں ترقی کو مرکزی حیثیت دینا، کثیرالجہتی اداروں میں ترقی پذیر معیشتوں کی نمائندگی مضبوط بنانا اور بین الاقوامی مالیاتی ڈھانچے میں اصلاحات شامل ہیں۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ترقی پذیر معیشتوں کا مستقبل عالمی معیشت کے مستقبل سے الگ نہیں بلکہ اس کا مرکزی حصہ ہے۔ انہوں نے سرمایہ کاری، جدت، کاروباری سرگرمیوں اور عالمی ترقی کو آگے بڑھانے میں ان معیشتوں کی صلاحیت کو اجاگر کیا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ معاشی استحکام کو سرمایہ کاری، پیداواری صلاحیت، روزگار اور مشترکہ خوشحالی کے فروغ میں معاون ہونا چاہیے، تاکہ ترقی پذیر اور کم آمدنی والے ممالک بحرانوں سے نمٹنے تک محدود رہنے کے بجائے پائیدار ترقی کی جانب بڑھ سکیں۔ انہوں نے بین الاقوامی مالیاتی اداروں، بالخصوص بریٹن ووڈز اداروں میں زیادہ منصفانہ طرز حکمرانی اور بامعنی شمولیت کا مطالبہ بھی کیا، تاکہ رکن ممالک کی بدلتی ہوئی ضروریات کی بہتر عکاسی ہوسکے۔ پاکستان کے ایجنڈے میں سستے اور بروقت ترقیاتی مالی وسائل کی فراہمی، قرضوں کے پائیدار حل، عالمی مالیاتی تحفظ کے نظام کو مضبوط بنانا، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی صلاحیت بڑھانا اور سرکاری و نجی سرمائے کو زیادہ متحرک کرنا بھی شامل ہوگا۔
Leave a Reply
Cancel ReplyRelated News
Popular News
********
-
TENDER NOTICE
-
Oct 30, 2026
-
-
TENDER NOTICE
-
Oct 29, 2026
-
-
TENDER NOTICE
-
Oct 28, 2026
-
VOTE FOR CHAMPION
fifa world cup 2026
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.