اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونوت کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے دفاعی اور جارحانہ دونوں طرح کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور فوجی تیاریاں اب محض منصوبہ بندی تک محدود نہیں رہیں بلکہ عملی مشقوں کے مرحلے میں بھی داخل ہو چکی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کے درجنوں لڑاکا طیاروں نے شام اور عراق کی فضائی حدود سے ایران کی سرحدوں کی جانب پروازیں کی ہیں۔ ان مشقوں کا مقصد ایران پر ممکنہ حملوں کے فضائی راستوں کی ریہرسل کرنا تھا۔ نام ظاہر نہ کرنےکی شرط پر اسرائیلی سیاسی ذرائع نے اخبار کو بتایا کہ اسرائیل کی سیاسی اور فوجی قیادت نئی جنگ شروع کرنےکا حتمی فیصلہ نہیں کرسکتی، اس کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ ٹرمپ ایران کے ساتھ سفارتی معاہدےکی کوشش جاری رکھنےکا فیصلہ کرتے ہیں یا اسرائیل کے ساتھ مل کر دوبارہ فوجی کارروائیاں شروع کرتے ہیں۔ اخبار کے مطابق دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے سربراہ ایڈمرل بریڈکوپر نے ٹرمپ کو دوبارہ حملے شروع کرنےکے منصوبے پیش کر دیے ہیں۔ تاہم اخبار کے مطابق ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران امریکی فوج کے 10 فوجی ٹرانسپورٹ طیارے اسرائیلی فضائی اڈوں پر پہنچے ہیں۔ یہ طیارے خطے میں فوجی سازوسامان پہنچانے کے لیے جاری فضائی نقل و حمل کی مہم کا حصہ تھے۔ اسرائیلی سیاسی ذرائع نے اخبار کو بتایا کہ امریکا کو درپیش اہم مسائل میں سے ایک یہ ہےکہ ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے تزویراتی مقاصد ابھی تک واضح طور پر متعین نہیں کیےگئے۔ ان ذرائع کا کہنا تھا کہ ایران کی جوہری تنصیبات، میزائل نظام اور فوجی صلاحیتوں کو فضائی حملوں کے ذریعے نشانہ بنانے سے ضروری نہیں کہ ایرانی حکومت کا خاتمہ ہو جائے یا اس کی پالیسیوں میں تبدیلی آجائے۔
Leave a Reply
Cancel ReplyRelated News
Popular News
********
-
TENDER NOTICE
-
Oct 30, 2026
-
-
TENDER NOTICE
-
Oct 29, 2026
-
-
TENDER NOTICE
-
Oct 28, 2026
-
VOTE FOR CHAMPION
fifa world cup 2026
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.