news Breaking News
clock

انتخابی اصلاحات کمیٹی کے لیے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سے نام طلب

انتخابی اصلاحات کمیٹی کے لیے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سے نام طلب

انتخابی اصلاحات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کے لیے سیاسی جماعتوں سے ارکان کے نام طلب کرنے کا عمل آگے بڑھ گیا ہے۔ وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سے مجموعی طور پر 6 ارکان نامزد کرنے کی درخواست کی ہے۔ وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے انتخابی اصلاحات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے لیے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے چیف وہپس کو خطوط ارسال کردیے ہیں، جن میں دونوں جماعتوں سے ارکان نامزد کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ طارق فضل چوہدری نے پیپلز پارٹی کے چیف وہپ کو لکھے گئے خط میں کمیٹی کے لیے 5 ارکان کے نام طلب کیے ہیں۔ انہوں نے درخواست کی ہے کہ جماعت اپنے نامزد ارکان کی تفصیلات جلد بھجوائے۔ وفاقی وزیر نے ایم کیو ایم کے چیف وہپ کو بھی خط ارسال کیا ہے، جس میں کمیٹی کے لیے ایک رکن نامزد کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے انتخابی نظام میں اصلاحات کے لیے 30 رکنی پارلیمانی کمیٹی کے ارکان کی نامزدگی کے سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی کو خطوط ارسال کیے تھے۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

Related News

********

See More Ishtiharat

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

fifa world cup 2026

34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%

Recent Comment

E-Paper
Today's E-Paper
Loading...