news Breaking News
clock

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کیلئے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کیلئے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان

اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں پاکستان شاہینز کی کپتانی عبدالصمد کے سپرد کی گئی ہے۔ عبدالصمد کی قیادت میں حسن نواز، معاذ صداقت، شامل حسین، حیدر علی، شاہزیب خان اور فرحان یوسف شامل ہیں۔ روحیل نذیر وکٹ کیپنگ کی ذمہ داریاں ادا کریں گے جبکہ اسپنرز میں دانش عزیز، سعد مسعود اور سفیان مقیم اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ پاکستان شاہینز اسکواڈ میں فاسٹ بولرز محمد حسنین، عمران رندھاوا، عاکف جاوید اور احمد دانیال کو بھی سلیکٹ کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2026 اس سال ون ڈے فارمیٹ میں کھیلا جائے گا جس میں پاکستان شاہینز آٹھ ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں گروپ بی میں شامل ہے۔ پاکستان شاہینز 20 نومبر کو متحدہ عرب امارات، 22 نومبر کو بھارت اے اور 24 نومبر کو نیپال کا سامنا کرے گی۔ پاکستان شاہینز ٹیم اپنے پہلے میچ کے علاوہ تمام میچز ڈے نائٹ کھیلے گی۔ پاکستان شاہینز اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ دونوں کی دفاعی چیمپئن ہے۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

Related News

********

See More Ishtiharat

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

fifa world cup 2026

34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%

Recent Comment

E-Paper
Today's E-Paper
Loading...