news Breaking News
clock

سیکیورٹی فورسز کے بلوچستان میں 2 مختلف آپریشنز میں 17 دہشتگرد ہلاک، ایک جوان شہید

سیکیورٹی فورسز کے بلوچستان میں 2 مختلف آپریشنز میں 17 دہشتگرد ہلاک، ایک جوان شہید

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں بھارتی سپانسرڈ فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاعات پر دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران 17 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا جبکہ سپاہی حکمت اللہ بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر  کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کچھی اور خاران میں انٹیلی جنس بنیاد 2 آپریشنز کیئے ، ضلعی کچھی کے علاقے سنی  میں دہشت گردوں کی سڑک بلاک کرنے کی کوشش کو ناکام بنایا گیا ، سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی میں 10 بھارتی سپانسرڈ دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود  برآمد کر لیا گیا۔ دوسری جانب ضلع خاران میں آپریشن کے دوران 7 خارجی ہلاک کر دیئے گئے، شدید فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی حکمت اللہ بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے،25 سال کے شہید حکمت اللہ کا تعلق ضلع کرک سے ہے۔ متعلقہ علاقوں میں مزید امن دشمنوں کی موجودگی کےپیش نظر سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشنز جاری  ہے، عزمِ استحکام وژن کے تحت انسداد دہشت گردی مہم پوری شدت کیساتھ جاری رہے گی۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

Related News

********

See More Ishtiharat

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

fifa world cup 2026

34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%

Recent Comment

E-Paper
Today's E-Paper
Loading...