news Breaking News
clock

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے حوالے سے آج اچھی خبر ملے گی: وزیر پیٹرولیم

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے حوالے سے آج اچھی خبر ملے گی: وزیر پیٹرولیم

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ہوئی ہے، جس کا فائدہ عوام کو منتقل کیا جائے گا، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے حوالے سے آج اچھی خبر ملنے کی امید ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے وزیراعظم کی ہدایات پر عوام کو ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے ہیں اور گزشتہ جمعے کو بھی ریفائنریوں کے تعاون سے پیٹرول کی قیمت میں متوقع اضافے کو روکا گیا تھا۔ منگل کو اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ پوری دنیا اس وقت مشکل حالات سے گزر رہی ہے اور خطے کی صورت حال کے باعث توانائی کے شعبے کو بھی مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔ وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی واضح ہدایات ہیں کہ موجودہ مشکل حالات میں کمزور طبقے کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جائے۔ حکومت نے اپنی معاشی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام کو ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے ہیں۔ علی پرویز ملک کا مزید کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید نرمی آئی ہے اور حکومت اس کا فائدہ عوام تک پہنچائے گی اور امید ہے کہ آج بھی پیٹرول قیمتوں میں اچھی خبر ملے جب کہ جمعے کو بھی ریفائنریوں کی مدد سے پیٹرول کی قیمتوں میں متوقع اضافے کو روکا گیا تھا۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

Related News

********

See More Ishtiharat

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

fifa world cup 2026

34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%

Recent Comment

E-Paper
Today's E-Paper
Loading...