سیالکوٹ میں تقریب میں بھگدڑ سے دو افراد جاں بحق اور 17 افراد کے زخمی ہونے کے واقعے کے مقدمے میں ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت منظور ہوگئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو مسٹر پتلو کو10 نومبر تک گرفتاری سے روک دیا، عدالت مسٹر پتلو کو10نومبر تک متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ مسٹر پتلو اپنے وکیل قاسم عباسی کے ساتھ وہیل چئیر پربیٹھ کرعدالت میں پیش ہوئے، پتلو نے وکیل کے ذریعے حفاظتی ضمانت کی درخواست دائرکی تھی۔ دوسری جانب پولیس نے مقدمے میں نامزد 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا، تقریب کا اجازت نامہ بھی منظرعام پر آگیا، جس میں انعامات کی قرعہ اندازی کا کوئی ذکر نہیں۔ مسٹر پتلو کا ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا جس میں انہوں نے واقعے کو حادثہ قرار دیتے ہوئے اپنی بے گناہی کا دعویٰ کیا ۔ پولیس نے مسٹر پتلو کی گرفتاری کے لیے گھر اور ڈیرے پر چھاپے مارے تاہم وہ گرفتار نہیں ہوسکے۔ اطلاعات کے مطابق ایک ہی گیٹ سے لوگوں کو اندر داخل کیا گیا جس کے باعث بھگدڑ مچی۔
Leave a Reply
Cancel ReplyRelated News
Popular News
********
-
TENDER NOTICE
-
Nov 02, 2026
-
-
TENDER NOTICE
-
Oct 30, 2026
-
-
TENDER NOTICE
-
Oct 29, 2026
-
VOTE FOR CHAMPION
fifa world cup 2026
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.