بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کے پاس نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ون ڈے سیریز میں سابق بھارتی کپتان سچن ٹنڈولکر کے تین اہم ریکارڈ اپنے نام کرنے کا موقع ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز 4 سے 15 نومبر تک کھیلی جائے گی، جس میں کوہلی کئی انفرادی سنگ میل عبور کرسکتے ہیں۔ پہلا ریکارڈ لسٹ اے کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریوں کا ہے۔ ویرات کوہلی اور سچن ٹنڈولکر دونوں اب تک 60، 60 سنچریاں بنا چکے ہیں۔ ایک اور سنچری اسکور کرکے کوہلی اس فہرست میں ٹنڈولکر سے آگے نکل سکتے ہیں۔ دوسرا ریکارڈ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں رنز کا تعاقب کرتے ہوئے سب سے زیادہ رنز بنانے کا ہے۔ کوہلی اب تک 8 ہزار 667 رنز بنا چکے ہیں، جبکہ سچن ٹنڈولکر کے رنز کی تعداد 8 ہزار 720 ہے۔ یہ ریکارڈ توڑنے کے لیے کوہلی کو مزید 54 رنز درکار ہیں۔ تیسرا ریکارڈ سینا (CENA) ممالک، یعنی جنوبی افریقا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف 50 یا اس سے زائد رنز کی اننگز کھیلنے کا ہے۔ کوہلی اور ٹنڈولکر دونوں یہ کارنامہ 133، 133 مرتبہ انجام دے چکے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں ایک اور نصف سنچری یا اس سے بڑی اننگز کھیل کر کوہلی اس ریکارڈ میں بھی ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔
Leave a Reply
Cancel ReplyRelated News
Popular News
********
-
TENDER NOTICE
-
Nov 02, 2026
-
-
TENDER NOTICE
-
Oct 30, 2026
-
-
TENDER NOTICE
-
Oct 29, 2026
-
VOTE FOR CHAMPION
fifa world cup 2026
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.