قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اوورسیز پاکستانیز نے ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس ترمیمی بل 2026 مؤخر کردیا ، حکومت کی اعلان کردہ کم سے کم تنخواہ سے متعلق عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے ۔ رکن قومی اسمبلی آغا رفیق اللہ کی زیر صدارت کمیٹی اجلاس میں ملازمت پیشہ افراد کو حکومت کی اعلان کردہ کم سے کم تنخواہ نہ ملنے کا انکشاف ہوا ، چئیرمین کمیٹی نے کہا او پی ایف ملازمین کو کم سے کم تنخواہ دینے کے لیے حکومت کے حکم کی اہمیت نہیں،بلکہ بورڈ کی منظوری چاہیے ، سیکرٹری او پی ایف نے بتایا او پی ایف سرکار سے پیسے نہیں لیتا،کچھ اصولوں کو فالو کرنا ہے ۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا آپ لوگ غریب آدمی کے مسائل کا حل خود کیوں نہیں نکالتے، ہر سال کیا غریب آدمی آپ کی بورڈ میٹنگ کا انتظار کرے ۔ مہرین بھٹو کا کہنا تھا کہ کم سے کم تنخواہ اگست میں بڑھی ، تین مہینے گزر گئے ۔ مہنگائی روز بڑھ رہی ہے ۔ ابھی تک اگر آپ لوگوں نے تنخواہ نہیں بڑھائی یہ افسوس ناک ہے ،کمیٹی کو بریفنگ دی گئی کہ ملائیشیا نے ڈپلائمنٹ روک دی ہے ملائیشیا چاہتا ہے کہ ہم خود لوگ بھیجیں ۔
Leave a Reply
Cancel ReplyRelated News
Popular News
********
-
TENDER NOTICE
-
Nov 02, 2026
-
-
TENDER NOTICE
-
Oct 30, 2026
-
-
TENDER NOTICE
-
Oct 29, 2026
-
VOTE FOR CHAMPION
fifa world cup 2026
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.