وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرول سبسڈی اسکیم میں بے ضابطگیوں اور تعاون نہ کرنے والے پٹرول پمپس کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے پمپس کو چھٹی کا دودھ یاد دلا دیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایل پی جی مافیا کا دور ختم ہوچکا ہے اور حکومت ایل پی جی درآمد کرکے عوام کو سبسڈی فراہم کرے گی۔ اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ خطے کی صورتِ حال کے باعث پاکستان بھی متاثر ہو رہا ہے، تاہم عالمی امن اور استحکام کے لیے پاکستان کی مخلصانہ کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایران کا دورہ کیا، جب کہ تہران میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا اجلاس بھی ہوا، جہاں بات چیت انتہائی خوش گوار اور مثبت ماحول میں ہوئی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، تاہم حکومت نے توانائی کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عام آدمی پر نہیں پڑنے دیا۔ پٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اضافے کا بوجھ بھی عوام پر منتقل نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر پٹرولیم اور ان کی ٹیم نے ریفائنریز کے ساتھ اہم بات چیت کی، جب کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے فیول سبسڈی اسکیم شروع کی گئی، جس سے ڈیڑھ کروڑ افراد براہ راست استفادہ کر چکے ہیں۔
Leave a Reply
Cancel ReplyRelated News
Popular News
VOTE FOR CHAMPION
fifa world cup 2026
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.