news Breaking News
clock

دادا دادی اور نانا نانی بننے سے پہلے اپنا یہ ضروری طبی معائنہ لازمی کرائیں

دادا دادی اور نانا نانی بننے سے پہلے اپنا یہ ضروری طبی معائنہ لازمی کرائیں

گھر میں نئے مہمان کی آمد کی خوشی ہر کسی کے لیے خاص ہوتی ہے، لیکن دادا دادی اور نانا نانی بننے والے افراد کو بچے سے ملنے سے پہلے اپنی صحت اور ویکسینیشن پر بھی توجہ دینی چاہیے۔ اس تدبیر کا مقصد چھوٹے بچوں کو ان کی زندگی کے ابتدائی چھ ماہ میں مختلف وائرسز اور خطرناک بیماریوں سے بچانا ہے۔ سی این این میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ نوزائیدہ بچوں کا مدافعتی نظام پیدائش کے ابتدائی مہینوں میں بہت کمزور ہوتا ہے اور وہ تمام بیماریوں کے خلاف ویکسین لگوانے کی عمر تک نہیں پہنچے ہوتے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی حفاظت کا تمام تر انحصار ان کے ارد گرد موجود افراد کی صحت اور ان کی مدافعتی قوت پر ہوتا ہے۔ امریکی اداروں کے مطابق سردیوں اور موسمی وائرسز کے دوران ایسے اقدامات مزید ضروری ہو جاتے ہیں تاکہ بچے کو کسی بھی قسم کا انفیکشن نہ لگے۔ نومولود بچوں کا مدافعتی نظام ابتدائی مہینوں میں مکمل طور پر مضبوط نہیں ہوتا، جس کی وجہ سے انہیں مختلف انفیکشنز اور خطرناک بیماریوں سے بچانے کے لیے گھر کے افراد کی احتیاط بھی ضروری ہے۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

Related News

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

fifa world cup 2026

34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%

Recent Comment

E-Paper
Today's E-Paper
Loading...