news Breaking News
clock

پنجاب میں کرپشن سے متعلق بیان کا مقصد متبادل انتظام کیلئے جگہ بناناہے، خواجہ آصف

پنجاب میں کرپشن سے متعلق بیان کا مقصد متبادل انتظام کیلئے جگہ بناناہے، خواجہ آصف

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کچھ سرمایہ دار  بھی کارپیٹ بیگ لے کر آٹھ دس ماہ سے متحرک ہوئے ہیں، میرا خیال ہےکہ یہ ایک نیا گروپ تشکیل دے رہے ہیں، 2 سال بعد الیکشن ہونے ہیں، ان کا خیال ہے کہ ہماری جنریشن پرانی ہو رہی ہے اور شاید ہم ریٹائرڈ ہوجائیں یا الیکشن نہ لڑیں، جو آج  50 برس کے آس پاس ہیں ان میں سرمایہ دار بھی ہیں، شاید ان کا نیا گروپ بناننے کی کوشش ہے،کرپشن تو سارے پاکستان میں ہے، ہر عام آدمی صبح شام کرپشن کا سامنا کرتا ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے میرے بارے میں بات کی تو میں نے بھی جواب دیا، نظریاتی اختلافات اپنی جگہ، اتنی تلخی نہیں ہونی چاہیےکہ سلام دعا کے بھی روادار نہ رہیں، نظریاتی اختلافات میں بھی دو نمبری نہیں ہونی چاہیے، تحریک انصاف نے چار سال میں سیاسی ماحول میں بہت زہر گھول دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نہ کبھی فکسڈ گیم کھیلی ہے نہ کبھی ایسی گیموں کا کھلاڑی ہوں، میرا نہیں خیال کہ حکومت کھولےگئے کیسز  واپس بندکرےگی، ہم اگر ایسی فکسڈگیم کھیلیں گے تو پھر قیمت ہمیں پھر ادا کرنا ہوگی مولانا صاحب کو نہیں۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

Related News

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

fifa world cup 2026

34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%

Recent Comment

E-Paper
Today's E-Paper
Loading...