سینئر سفارت کار اور امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر مسعود خان نے انکشاف کیا ہے کہ ایران نے قطر کی وساطت سے امریکا کو جوہری مذاکرات پر نئی تجاویز بھیج دی ہیں، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی پیش رفت کے واضح امکانات موجود ہیں۔ مسعود خان کے مطابق اس نئے فارمولے کے تحت ایران اپنی یورینیم کی افزودگی کی حد کو کم کر کے سویلین سطح یعنی 3.6 فیصد تک لانے پر آمادہ ہو سکتا ہے، تاہم ایران کے موجودہ ایٹمی ذخائر کا معاملہ تاحال فریقین کے درمیان ایک اہم رکاوٹ بنا ہوا ہے۔ ایران کے ایک سینیئر عہدیدار نے برطانوی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کو تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکا تہران کی جانب سے بھیجی گئی تجویز کا جائزہ لے رہا ہے۔
Leave a Reply
Cancel ReplyRelated News
Popular News
VOTE FOR CHAMPION
fifa world cup 2026
34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.