وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خشک سالی کی سنگین صورتِ حال کے پیش نظر تھرپارکر کو آفت زدہ ضلع قرار دینے کا فیصلہ کرلیا ہے اور متعلقہ حکام کو متاثرہ علاقوں میں فوری امدادی اقدامات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت تھرپارکر میں خشک سالی کی صورتِ حال اور اس سے نمٹنے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، جس میں حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں خشک سالی جیسی صورتِ حال پیدا ہوچکی ہے اور بارشیں نہ ہونے کے باعث 85 سے 90 فیصد تک فصلیں تباہ ہوچکی ہیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ستمبر 2026 کے دوران تھرپارکر کے ساتوں تعلقوں میں صرف ایک سے 36 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بارشوں کی غیر متوازن تقسیم کے باعث فصلیں اور قدرتی گھاس پکنے سے پہلے ہی خشک ہوگئیں، جس سے زراعت اور مال مویشیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے حکام کو ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے غیر فعال آر او پلانٹس کی فوری مرمت اور پانی کی فراہمی کے تمام ذرائع بحال کرنے کا حکم بھی دیا۔
Leave a Reply
Cancel ReplyRelated News
Popular News
VOTE FOR CHAMPION
fifa world cup 2026
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.