ناک، ٹھوڑی اور چہرے پر نظر آنے والے چھوٹے سیاہ دانے یعنی بلیک ہیڈز خوبصورتی میں رکاوٹ بن سکتے ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ انہیں ختم کرنے کے لیے ہر مہنگی بیوٹی پروڈکٹ ضروری نہیں؟ جلدی ماہرین کے مطابق چند مخصوص اجزا بلیک ہیڈز کم کرنے اور جلد کے مسام صاف رکھنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔
سیلیسیلک ایسڈ: یہ مردہ خلیات صاف کر کے بند مسام کھولنے میں مدد دیتا ہے۔ ابتدا میں ہفتے میں ایک یا دو مرتبہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ٹریٹینوئن: یہ جلد کے خلیات کی تجدید کو منظم کر کے مسام بند ہونے سے روکتا ہے، تاہم اسے ڈاکٹر کے مشورے سے استعمال کرنا چاہیے۔ ایزیلیک ایسڈ: یہ بلیک ہیڈز اور کیل مہاسوں کو کم کرنے کے ساتھ جلد کے سیاہ دھبوں میں بھی بہتری لا سکتا ہے۔ کن طریقوں سے پرہیز کریں؟ ماہرین کے مطابق بلیک ہیڈز نکالنے والے ویکیوم آلات، پور اسٹرپس اور انہیں زبردستی دبا کر نکالنے سے جلد میں جلن یا نقصان ہو سکتا ہے۔ بہتر نتائج کے لیے مناسب اسکن کیئر روٹین اپنائیں اور مسلسل مسئلہ رہنے پر ماہرِ امراضِ جلد سے مشورہ کریں۔
Leave a Reply
Cancel ReplyRelated News
Popular News
VOTE FOR CHAMPION
fifa world cup 2026
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.