حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد پولیس نے فائرنگ کر کے مشتبہ شخص کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ واقعے میں زخمی ہونے والوں میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جو مسلح شخص کے ساتھ ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور نے فوجی طرز کے کپڑے پہن رکھے تھے اور اس کے پاس فوجی طرز کے ہتھیار موجود تھے۔ پولیس نے بتایا کہ مبینہ حملہ آور 24 سالہ پولش شہری ہے۔ پولیس نے فی الحال فائرنگ کے اس واقعے کے محرکات کا ذکر نہیں کیا۔ پولیس کے مطابق انہیں مقامی وقت کے مطابق دوپہر تقریباً 3 بجے یہ اطلاعات ملنا شروع ہوئیں کہ ایک حملہ آور نے کار سے فائرنگ شروع کر دی ہے اور وہ لوگوں پر اندھا دھند گولیاں برسا رہا ہے۔ مقامی پولیس کی ترجمان نے بتایا کہ ’حملہ آور نے فوجی طرز کے کپڑے پہن رکھے تھے اور فوجی ہتھیار استعمال کیے۔ اس کی گاڑی سے متعدد ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے‘۔
Leave a Reply
Cancel ReplyRelated News
Popular News
VOTE FOR CHAMPION
fifa world cup 2026
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.