news Breaking News
clock

سعودی اتحاد کا ریاض کی جانب داغے گئے دو حوثی میزائل تباہ کرنے کا اعلان

سعودی اتحاد کا ریاض کی جانب داغے گئے دو حوثی میزائل تباہ کرنے کا اعلان

سعودی عرب کی قیادت میں یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف لڑنے والے اتحاد نے اتوار کو ریاض کی جانب داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ پیش رفت سعودی دارالحکومت میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے کے بعد سامنے آئی۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے ایک عینی شاہد کے مطابق دھماکوں سے کچھ دیر قبل سعودی سول ڈیفنس نے ریاض کے علاقے میں خطرے کا انتباہ جاری کیا تھا۔ بعد ازاں حکام نے اعلان کیا کہ خطرے کی صورت حال ختم ہوچکی ہے۔

اتحاد نے بعد میں بتایا کہ اس نے ریاض اور سعودی عرب کے جنوبی علاقے میں داغے گئے دو کروز میزائل بھی روک کر تباہ کردیے ہیں۔ یمن میں فریقین کے درمیان تازہ لڑائی نے اقوام متحدہ کی ثالثی میں 2022 میں طے پانے والی جنگ بندی ختم کردی ہے۔ سعودی عرب نے 2015 میں حوثیوں کی جانب سے دارالحکومت صنعا پر قبضے کے بعد عالمی سطح پر تسلیم شدہ یمنی حکومت کی بحالی کے لیے عرب ممالک کے اتحاد کی قیادت کرتے ہوئے مداخلت کی تھی۔ فروری میں ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے بعد شروع ہونے والی وسیع تر مشرق وسطیٰ کی جنگ میں یمن کا تنازع بھی ایک محاذ بن چکا ہے۔ جولائی میں جھڑپیں دوبارہ شروع ہونے کے بعد حوثی باغی سعودی ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور تیل کی تنصیبات کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنا رہے ہیں، جبکہ سعودی عرب یمن میں حوثی ٹھکانوں پر فضائی حملے کر رہا ہے۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

Related News

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

fifa world cup 2026

34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%

Recent Comment

E-Paper
Today's E-Paper
Loading...