ایران کی آبنائے ہرمز کھولنے کے بدلے قطر میں ضبط 8 ارب ڈالر واپس کرنے کی تجویز، قطری وزیراعظم تہران کی تجویز لے کر واشنگٹن پہنچ گئے، امریکا منجمد اثاثے واپس کرنے پر غور کرنے لگا، آبنائے ہرمز کھولنے اور خلیجی جہازوں پر حملے روکنے کے بدلے امریکی بحری و اقتصادی ناکہ بندی ختم کرنے کی تجویز دی ہے۔ برینٹ خام تیل 3.6فیصد کمی کے ساتھ 94.76 ڈالر فی بیرل پر آگیا،وینس،کشنر اور دیگر سمجھوتے کے حامی، روبیو، ہیگستھ مخالف، ایران بعض مطالبات ترک کردے گا۔ آبنائے ہرمز کی بندش اور خلیج میں بحری جہازوں پر حملوں کے باعث پیدا ہونے والے عالمی توانائی بحران کے خاتمے کے لیے امریکا اور ایران کے درمیان قطر کی ثالثی میں ایک نئے عبوری سمجھوتے کی کوششیں تیز ہوگئی۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کے بدلے قطر میں منجمد اپنے 8 ارب ڈالر کے اثاثے بحال کرنے کی تجویز پیش کی ہے، امریکی صدر ٹرمپ سے قطری وزیراعظم کی ملاقات ہوگئی ہے جو واشنگٹن پہنچ چکے ہیں، تاہم دونوں حکومتوں نے اس مجوزہ سمجھوتے کی تصدیق نہیں کی اور امریکی حکام کے مطابق فوری معاہدے کے امکانات محدود ہیں۔
Leave a Reply
Cancel ReplyRelated News
Popular News
VOTE FOR CHAMPION
fifa world cup 2026
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.