news Breaking News
clock

تربیلا ڈیم سے دریائے سندھ میں پانی کا اخراج، پی ڈی ایم اے کا ہائی الرٹ

تربیلا ڈیم سے دریائے سندھ میں پانی کا اخراج، پی ڈی ایم اے کا ہائی الرٹ

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق تربیلا ڈیم سے دریائے سندھ میں پانی کا اخراج150,000کیوسک سے زائد رہنے کا امکان ہے، پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اضلاع کو احتیاطی اقدامات کی ہدایت کردی۔ تربیلا ڈیم حکام کے مطابق تربیلا ڈیم سے دریائے سندھ میں پانی کااخراج ڈیڑھ لاکھ کیوسک سے زائد رہنے کا امکان ہے، تربیلاڈیم سے24گھنٹے تک ڈیڑھ لاکھ کیوسک سے زائد پانی چھوڑے جانے کا امکان ہے۔ حکام کے مطابق عوام دریائے سندھ کے کنارے جانے اور نہانے سے گریز کریں، دریا میں تیراکی اور کشتی رانی سے اجتناب کیا جائے، والدین بچوں کو دریا اور ندی نالوں کے قریب نہ جانے دیں۔ دوسری جانب ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا پانچویں توسیعی پن بجلی منصوبے پر کنکٹنگ ٹنل کے سیکنڈ بینچ کی کھدائی کے دوران چٹان کا ایک کمزور حصہ گر گیا، چٹان کا کمزور حصہ گرنے سے پانی ان ٹیک پٹ سے ٹنل اور پاور ہاؤس میں داخل ہوگیا، ان ٹیک پٹ سے پانی مکمل طور پر نکالا جاچکا ہے۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

Related News

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

fifa world cup 2026

34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%

Recent Comment

E-Paper
Today's E-Paper
Loading...