پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے وکیل نے دعویٰ کیا ہے کہ جیل میں ان کی مؤکلہ کی بینائی متاثر ہوچکی ہے اور آنکھ کا ایک اور آپریشن کرانے کی ضرورت ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کے مقدمے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے دی گئی سزاؤں کے خلاف دائر اپیلوں پر آج سماعت کی جائے گی۔
عدالت کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف اس اہم کیس کی سماعت کریں گے، جس کے لیے دوپہر 12 بجے کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔ عدالت نے اس مقدمے میں فریقین سے حتمی دلائل طلب کر رکھے ہیں، جن پر آج باضابطہ کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔ سماعت سے قبل وکیل سلمان صفدر نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کے بعد اپنا تحریری جواب عدالت میں جمع کرا دیا ہے۔ وکیل کے مطابق جیل میں ہونے والی ملاقات تقریباً 40 منٹ تک جاری رہی، اس دوران بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کی صحت اور بالخصوص آنکھوں کی حالت کے حوالے سے شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ سلمان صفدر نے بتایا کہ بشریٰ بی بی نے ملاقات کے دوران گہرے سیاہ چشمے پہن رکھے تھے اور چشمہ ہٹانے پر وہ بظاہر شدید پریشانی میں دکھائی دیں، کیونکہ وہ سورج اور مصنوعی روشنی کو برداشت کرنے سے قاصر ہیں۔ وکیل سلمان صفدر نے عدالت کو بتایا کہ بشریٰ بی بی کا کہنا ہے کہ وہ بغیر چشمے کے آنکھیں نہیں کھول سکتیں، اور یہ خدشہ محسوس کیا جا رہا ہے کہ ان کی بینائی شدید متاثر ہو چکی ہے۔
Leave a Reply
Cancel ReplyRelated News
Popular News
VOTE FOR CHAMPION
fifa world cup 2026
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.