سابق ایم پی اے عبدالمجید اچکزئی کو ٹریفک سب انسپکٹرکی ہلاکت کے مقدمے میں 10سال قیدِ بامشقت کی سزا
بلوچستان ہائی کورٹ نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما، سابق رکن صوبائی اسمبلی اور سابق چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالمجید اچکزئی کی بریت کے خلاف حکومت کی اپیل منظور کرتے ہوئے انہیں ٹریفک سب انسپکٹر حاجی عطااللہ کی ہلاکت کے مقدمے میں 10 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی، جبکہ مقتول کے قانونی ورثاء کو دیت کی رقم ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ عدالت عالیہ بلوچستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جسٹس محمد عامر نواز رانا اور جسٹس عبدالقیوم لہڑی پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے سابق رکن صوبائی اسمبلی عبدالمجید اچکزئی کی بریت کے خلاف سرکار کی جانب سے دائر اپیل کی سماعت کی عدالت نے اپیل منظور کرتے ہوئے فاضل ایڈیشنل سیشن جج-VI اور ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹ-II کوئٹہ کی جانب سے 4 ستمبر 2020 کو سنائے گئے بریت کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت عالیہ نے عبدالمجید اچکزئی کو تیز رفتاری، غفلت اور لاپروائی سے گاڑی چلانے کے دوران ڈیوٹی پر مامور ٹریفک سب انسپکٹر حاجی عطااللہ کو گاڑی سے کچلنے کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہونے کے جرم میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 320 کے تحت مجرم قرار دیاعدالت نے مجرم عبدالمجید اچکزئی کو 10 سال قید بامشقت کی سزا سناتے ہوئے مقتول کے قانونی ورثاء کو دیت کی رقم ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔ اعلامیے کے مطابق عدالت عالیہ نے فاضل ایڈیشنل سیشن جج-VI، کوئٹہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ ضمانت پر موجود مجرم عبدالمجید اچکزئی کی فوری گرفتاری اور سزا پر عمل درآمد کے لیے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں عدالت نے متعلقہ حکام کو بھی ہدایت کی ہے کہ وارنٹ گرفتاری پر قانون کے مطابق فوری عمل درآمد یقینی بنایا جائے تاکہ مجرم کو سزا بھگتنے کے لیے جیل منتقل کیا جا سکے۔
Leave a Reply
Cancel ReplyRelated News
Popular News
VOTE FOR CHAMPION
fifa world cup 2026
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.