لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو پی آئی سی اسپتال منتقل کردیا گیا، ذرائع کے مطابق انہیں مختلف ٹیسٹوں کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چند روز قبل کوٹ لکھپت جیل میں قید شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز ہوئی تھی۔ وہ اپنی بیرک میں چہل قدمی کے دوران اچانک چکر آنے سے گر پڑے تھے، جس کے باعث ان کے جسم پر چوٹیں آئی تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرک میں گرنے سے شاہ محمود قریشی کے گھٹنے اور بازو پر چوٹیں آئی تھیں۔ جیل حکام نے شاہ محمود قریشی کے بلڈ سیمپل لے کر شوکت خانم اسپتال بھجوائے تھے۔
Leave a Reply
Cancel ReplyRelated News
Popular News
VOTE FOR CHAMPION
fifa world cup 2026
34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.