news Breaking News
clock

اسکاٹ لینڈ کا افغانستان کے ساتھ دو طرفہ کرکٹ نہ کھیلنے کا اعلان

اسکاٹ لینڈ کا افغانستان کے ساتھ دو طرفہ کرکٹ نہ کھیلنے کا اعلان

اسکاٹ لینڈ نے طالبان حکومت کی جانب سے خواتین پر عائد پابندیوں اور انسانی حقوق کی صورتِ حال پر احتجاجاً افغانستان کے ساتھ آئی سی سی ایونٹس کے علاوہ کوئی کرکٹ میچ نہ کھیلنے کا اعلان کیا ہے۔ کرکٹ اسکاٹ لینڈ کے بورڈ نے پیر کو نئی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان ویمنز کرکٹ کی صورتِ حال اور انسانی حقوق کی صورت حال معاملات میں تبدیلی تک افغانستان کے خلاف کسی دو طرفہ یا سہ فریقی سیریز میں حصہ نہیں لے گا۔ بورڈ کے مطابق اسکاٹش ٹیم صرف ان مقابلوں میں افغانستان کے خلاف کھیلے گی جہاں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ایسا کرنا لازمی ہوگا، ان مقابلوں میں وارم اَپ میچز بھی شامل ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ان مقابلوں میں اسکاٹش کھلاڑیوں کی شرکت کو موجودہ افغان حکومت یا اس کی پالیسیوں کی حمایت تصور نہ کیا جائے۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

Related News

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

fifa world cup 2026

34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%

Recent Comment

E-Paper
Today's E-Paper
Loading...