news Breaking News
clock

عمران خان کا بلڈ پریشر قابو میں نہیں، برین ہیمرج کا خطرہ ہے: وکیل سلمان صفدر

عمران خان کا بلڈ پریشر قابو میں نہیں، برین ہیمرج کا خطرہ ہے: وکیل سلمان صفدر

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے عدالت کو بتایا ہے کہ جیل میں ان کے مؤکل کا بلڈ پریشر قابو میں نہیں ہے اور انہوں نے برین ہیمرج کے خطرے سے متعلق آگاہ کیا ہے۔ جس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور ان کی اہلیہ کے وکلا کی اپنے مؤکلین سے ملاقات کرانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزاؤں کے خلاف دائر اپیلوں پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کی، اس دوران مل ملزمان کے وکلاء اور نیب کے پراسیکیوٹر کے درمیان سخت عدالتی مکالمہ دیکھنے میں آیا۔ سماعت کے آغاز پر وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت کو بتایا کہ عدالت کی جانب سے ملاقات کا حکم دیے جانے کے باوجود آج تک ان کی موکلین سے ملاقات نہیں کرائی گئی، جس پر چیف جسٹس نے واضح کیا کہ عدالت نے ان کی نہیں بلکہ بیرسٹر سلمان صفدر کی ملاقات کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد سے استفسار کیا کہ کیا لطیف کھوسہ کی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ایک دو دن میں ملاقات کروائی جا سکتی ہے؟ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ وہ چاہتے ہیں کہ اگر راستے میں کوئی رکاوٹ ہے تو اسے دور کیا جائے۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

Related News

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

fifa world cup 2026

34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%

Recent Comment

E-Paper
Today's E-Paper
Loading...