سندھ پیپلز ہاؤسنگ فار فلڈ ری ہیبیلیٹیشن کے تحت 10 لاکھ گھروں کی تکمیل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ آج سندھ حکومت نے تاریخ رقم کی ہے، دنیا میں یہ ہاؤسنگ کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان اور دنیا معاشی بحران سے گزر رہے ہیں، معاشی بحران اور بیروزگاری میں یہ گھر ایک تحفظ فراہم کرتا ہے، ہم نے صرف گھر نہیں بنایا بلکہ لوگوں کو گھر کا مالک بنایا، یہ سب سے بڑا لینڈ ٹرانسفر کا منصوبہ ہے۔ چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ جن کے پاس مالکانہ حقوق نہیں تھے ان کو مالک بنایا، گھر کی خواتین کے پاس مالکانہ حقوق اور بینک اکاؤنٹ بھی ہے، یہ صرف گھر بنانے کا منصوبہ نہیں بلکہ خواتین کو مضبوط بنانے کا منصوبہ بھی ہے، یہ گھر خواتین کے نام پر ٹرانسفر کیے گئے ہیں، یہ دس لاکھ گھر روزگار کا بھی بہت بڑا موقع بنے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ کچھ سیاستدان سمجھتے ہیں امیر طبقے کو ریسیٹ کریں، میں سمجھتا ہوں غریب عوام کو ریسیٹ کریں اس سے ملک ترقی کرے گا، کاروباری اور امیر طبقے کے کہنے پر نہیں بلکہ غریب آدمی کے کہنے پر چلیں تو ملک ترقی کرے گا۔
Leave a Reply
Cancel ReplyRelated News
Popular News
VOTE FOR CHAMPION
fifa world cup 2026
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.