سپریم کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ آئین میں ترمیم کرسکتی ہے،عدلیہ کی آزادی متاثر نہیں ہونی چاہیے، پارلیمنٹ،عدلیہ اورانتظامیہ پرعدلیہ کی آزادی برقراررکھنےکی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ سپریم کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل نے اپنے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس سے خطاب میں کہا کہ عدلیہ انصاف فراہم کرنے میں ناکام رہے تو عوام انصاف کیلئے اپنے طریقے اختیار کرسکتے ہیں، نتیجےمیں معاشرے میں انتشار اور بدامنی جنم لے سکتی ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی یقینی بنانا پارلیمان،عدلیہ اور انتظامیہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے، عدالتی آزادی کے حوالےسے پارلیمان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، آئین پارلیمان کو اس بات کا اختیار دیتا ہے کہ وہ آئین میں ترامیم سکتی ہے، پارلیمان قانون سازی کے ادارے کی حیثیت سے عوام کی نمائندگی کرتی ہے، پارلیمان کو عدلیہ کی آزادی کو نقصان نہیں پہنچانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف ایک آزاد عدلیہ ہی شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنا سکتی ہے، عدالت نے ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کے مقدمے عدالتی آزادی کی تشریح کی ہے، شہداء فورم بلوچستان کے مقدمے میں اختلافی نوٹ کےذریعےعدالتی آزادی کے تصور کی تشریح کی ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ بعض ججزنے اپنے حلف کی پاسداری کیلئےجرات کامظاہرہ کیا، عوام اور وکلا عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہوں توعدلیہ آئین کا دفاع کرتی ہے، جسٹس افتخارچوہدری نے آمر کا غیرآئینی مطالبہ ماننے سے انکار کیا، وکلا تحریک اور عوامی حمایت نے پرویزمشرف کو اقتدار چھوڑنے پر مجبور کیا۔
Leave a Reply
Cancel ReplyRelated News
Popular News
VOTE FOR CHAMPION
fifa world cup 2026
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.