news Breaking News
clock

قدرتی آفات؛ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلیے 50 کروڑ ڈالر ہنگامی مالی معاونت منظور کرلی

قدرتی آفات؛ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلیے 50 کروڑ ڈالر ہنگامی مالی معاونت منظور کرلی

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک  نے پاکستان کو قدرتی آفات سے نمٹنے اور اثرات کم کرنے کے لیے 50 کروڑ ڈالر کی ہنگامی مالی معاونت کی منظوری دیدی۔ اس سہولت کے تحت سیلاب، زلزلے یا دیگر قدرتی آفات کی صورت میں پاکستان کو فوری بجٹ معاونت فراہم کی جائے گی تاکہ معیشت اور قومی خزانے پر پڑنے والے دباؤ کو کم کیا جا سکے۔ اے ڈی بی کے مطابق پاکستان میں سیلاب، زلزلوں اور دیگر قدرتی آفات کے باعث ہر سال اوسطاً 2 ارب ڈالر کا نقصان ہوتا ہے، جبکہ اے ڈی بی کے مطابق 2022 کے تباہ کن سیلابوں سے 14 ارب 90 کروڑ ڈالر کا براہ راست نقصان اور 15 ارب 20 کروڑ ڈالر کے معاشی خسارے کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے نتیجے میں 91 لاکھ افراد غربت کی لپیٹ میں آگئے تھے۔ ماہرین کے مطابق قدرتی آفات سے غریب اور دیہی آبادی زیادہ متاثر ہوتی ہے، جبکہ خواتین اور بچیوں کو بھی غیر متناسب مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اے ڈی بی کے کلائمیٹ اینڈ ڈیزاسٹر ریزیلینس انہانسمنٹ پروگرام کے دوسرے مرحلے کے تحت پاکستان میں آفات سے نمٹنے کی تیاری، خطرات کے انتظام اور ترقیاتی منصوبہ بندی میں قدرتی آفات سے تحفظ کے اقدامات شامل کرنے کے لیے اصلاحات کی حمایت کی جائے گی۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

fifa world cup 2026

34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%

Recent Comment

E-Paper
Today's E-Paper
Loading...