اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 کے سلسلے میں عالمی رہنماؤں کا دو روزہ اجلاس ترکیہ کے شہر انطالیہ میں شروع ہوگیا ہے، جس میں توانائی کے شعبے میں بجلی کے استعمال کو فروغ دینا مرکزی موضوع ہے۔ اجلاس میں شرکت کے لیے موجود وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مختلف ممالک کے رہنماؤں اور عالمی اداروں کے نمائندوں سے ملاقاتیں بھی کی ہیں۔ عالمی رہنما 11 اور 12 نومبر کو ہونے والے اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اور ان سے نمٹنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔ اجلاس میں توانائی کے شعبے میں برقی منتقلی اور بجلی کے استعمال میں اضافے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ ترکیہ کی جانب سے ایک تجویز پیش کی گئی ہے کہ عالمی توانائی کے استعمال میں بجلی کا حصہ موجودہ تقریباً 21 فی صد سے بڑھا کر 2035 تک 35 فی صد کیا جائے۔ اس مقصد کے لیے الیکٹرک گاڑیوں، بجلی سے چلنے والے حرارتی نظام اور صنعتی شعبے میں بجلی کے استعمال کو فروغ دینے پر زور دیا جا رہا ہے۔
Leave a Reply
Cancel ReplyRelated News
Popular News
VOTE FOR CHAMPION
fifa world cup 2026
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.