کراچی: سندھ حکومت نے ربیع سیزن کے لیے سندھ ویٹ گروورز سپورٹ پروگرام کے تحت آبادگاروں کو سبسڈی کی رقم 20 نومبر کو جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 20 نومبر کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں سندھ ویٹ گروورز سپورٹ پروگرام کے تحت آبادگاروں میں سبسڈی رقم کی فراہمی کا افتتاح کریں گے۔ وزیر زراعت سندھ سردار محمد بخش خان مہر نے بتایا کہ اس سلسلے میں تقریب منعقد کی جائے گی، جس میں وزیراعلیٰ سندھ، صوبائی وزراء، اراکین سندھ اسمبلی اور پارٹی رہنما شرکت کریں گے۔ وزیر زراعت سندھ سردار محمد بخش خان مہر کی زیر صدارت آبادگاروں کی رجسٹریشن اور سبسڈی کی فراہمی کی افتتاحی تقریب کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری زراعت محمد زمان ناریجو نے آبادگاروں کی رجسٹریشن اور تقریب کی تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی۔
Leave a Reply
Cancel ReplyRelated News
Popular News
VOTE FOR CHAMPION
fifa world cup 2026
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.