جب تک پیپلزپارٹی ہے سندھ قائم و دائم رہے گا، ریفرنڈم کے بعد فیصلہ اسمبلیاں کریں گی، وزیراعلیٰ
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ جب تک پیپلزپارٹی ہے سندھ قائم و دائم رہے گا اور اس کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، ریفرنڈم آئین سے بالاتر نہیں ہوسکتا جبکہ حتمی فیصلہ اسمبلیاں کریں گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ٹھٹھہ کے علاقے مکلی میں جیلانی ہاؤس آمد ہوئی جہاں اُن کے ہمراہ پی پی کے رکن قومی اسمبلی صادق میمن بھی موجود تھے۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ کی جیلانی ہاؤس مکلی آمد پر پیر غلام رضوانی، پیر غلام حقانی اور پیر غلام رحمانی اور زین العابدین، صوبائی وزیرا محمد علی ملکانی ریاض شاہ شیرازی اور صوبائی اسیمبلی کے ممبران نے استقبال کیا۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی پیر سید غلام جیلانی شاہ جیلانی کے عرس میں شرکت اور درگاہ پیر سید غلام جیلانی شاہ جیلانی پر خطاب بھی کیا۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ صوفیوں کی دھرتی ہے، صوفی بزرگان کی وجہ سے یہاں امن اور بھائی چارہ ہے، جب تک پیپلزپارٹی ہے یہ سندھ قائم و دائم رہےگا، کوئی اس کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔
Leave a Reply
Cancel ReplyRelated News
Popular News
VOTE FOR CHAMPION
fifa world cup 2026
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.