news Breaking News
clock

راولپنڈی ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے 3 پاکستانی کھلاڑیوں نے 34 سالہ عالمی ریکارڈ برابر کر دیا

راولپنڈی ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے 3 پاکستانی کھلاڑیوں نے 34 سالہ عالمی ریکارڈ برابر کر دیا

راولپنڈی میں سری لنکا کے خلاف جاری دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے میں پاکستان کے تین نوجوان کرکٹرز طیب عارف، محمد طحہٰ اور عرفات منہاس نے اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں نصف سنچریاں اسکور کر کے 34 سال پرانا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ کی 150 سالہ تاریخ میں یہ صرف دوسرا موقع ہے کہ ایک ہی اننگز میں ڈیبیو کرنے والے تین کھلاڑیوں نے 50 یا اس سے زائد رنز کی اننگز کھیلی ہوں۔ پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی اننگز کھیلتے ہوئے طیب عارف نے میچ کے پہلے روز اذان اویس کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا اور جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 51 گیندوں پر نو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 57 رنز بنائے۔ ان کے بعد 26 سالہ آل راؤنڈر محمد طحہٰ نے بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 105 گیندوں کا سامنا کیا اور پانچ چوکوں کی مدد سے 51 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز تحریر کی۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

Related News

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

fifa world cup 2026

34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%

Recent Comment

E-Paper
Today's E-Paper
Loading...