news Breaking News
clock

مڈٹرم الیکشن میں ناکامی؛ ٹرمپ اب فوج کو منانے لگ گئے؛ بڑا اعلان کردیا

مڈٹرم الیکشن میں ناکامی؛ ٹرمپ اب فوج کو منانے لگ گئے؛ بڑا اعلان کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق فوجیوں کی یادگار کی تعمیر کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے بدھ 11 نومبر کو یومِ سابق فوجیان کے موقع پر آرلنگٹن نیشنل قبرستان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جلد ایک شاندار محراب کا افتتاح کیا جائے گا جو امریکی فوجیوں اور سابق فوجیوں کے اعزاز میں تعمیر کی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوجی اس عظیم الشان فاتحانہ محراب کی تعمیر کا 200 سال سے انتظار کر رہے ہیں لیکن قانونی پیچیدگیوں کے باوجود وہ یہ منصوبہ ضرور مکمل کریں گے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مجوزہ محراب تقریباً 250 فٹ بلند ہوگی اور اسے واشنگٹن میں لنکن میموریل اور آرلنگٹن نیشنل قبرستان کے درمیان تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے۔ تاہم اس منصوبے کے خلاف مزاحمت بھی بڑھ گئی ہے۔ کینیڈی خاندان کے 9 افراد نے منگل کو عدالت سے رجوع کرتے ہوئے تعمیر رکوانے کی درخواست جمع کرائی ہے۔ درخواست گزاروں کا مؤقف ہے کہ یہ بلند و بالا یادگار ان کے مرحومین کی قبروں اور سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے مزار کی منظر کشی متاثر کرے گی اور وہاں سایہ بھی ڈالے گی۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

Related News

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

fifa world cup 2026

34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%

Recent Comment

E-Paper
Today's E-Paper
Loading...