news Breaking News
clock

آئی فون ایئر 2 اور آئی فون 18 کے ڈیزائن لیک، دو نئے کیمروں سمیت کئی تبدیلیوں کا امکان

آئی فون ایئر 2 اور آئی فون 18 کے ڈیزائن لیک، دو نئے کیمروں سمیت کئی تبدیلیوں کا امکان

ایپل کے آئندہ اسمارٹ فونز آئی فون ایئر 2 اور معیاری آئی فون 18 کے حوالے سے نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی تصاویر اور ویڈیو میں دونوں فونز کے ڈمی ماڈلز دکھائے گئے ہیں، جن سے ان کے ممکنہ ڈیزائن اور بعض نمایاں تبدیلیوں کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔ تاہم کمپنی نے ابھی تک ان فونز کی باضابطہ تفصیلات جاری نہیں کیں۔ ایکس پر شیئر کی گئی تصاویر میں دونوں فونز کے دھاتی ڈمی یونٹ دکھائی دیتے ہیں۔ ان کے ڈیزائن پہلے سامنے آنے والی لیکس سے بھی مطابقت رکھتے ہیں۔ آئی فون ایئر 2 کے ڈمی ماڈل سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایپل اس فون کو اپنے پہلے ماڈل کی طرح انتہائی پتلا رکھنا چاہتا ہے۔ اس کے فرنٹ ڈسپلے میں کسی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں، تاہم پچھلے حصے میں کیمرا سیٹ اپ نیا ہوسکتا ہے۔ ابتدائی آئی فون ایئر میں پچھلی جانب صرف ایک 48 میگا پکسل کیمرا دیا گیا تھا، لیکن نئی اطلاعات کے مطابق آئی فون ایئر 2 میں دو کیمرے ہوں گے۔ اس کا مرکزی کیمرا 48 میگا پکسل کا برقرار رہنے کا امکان ہے، جبکہ اس کے ساتھ 48 میگا پکسل کا الٹرا وائیڈ کیمرا بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ کیمرا ماڈیول پہلے کے مقابلے میں قدرے موٹا ہوسکتا ہے۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

Related News

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

fifa world cup 2026

34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%

Recent Comment

E-Paper
Today's E-Paper
Loading...