news Breaking News
clock

راولپنڈی ٹیسٹ: ثاقب خان کے ڈیبیو پر 7 شکار، سری لنکا کو 12 رنز کی برتری حاصل

راولپنڈی ٹیسٹ: ثاقب خان کے ڈیبیو پر 7 شکار، سری لنکا کو 12 رنز کی برتری حاصل


راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز ثاقب خان نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے سری لنکا کو بڑی برتری حاصل کرنے سے روک دیا۔ سری لنکا نے 404 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز کا آغاز کیا تو پہلے ہی اوور میں دھننجیا ڈی سلوا گزشتہ روز کے اسکور میں بغیر کسی اضافے کے ثاقب خان کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔


انہوں نے گزشتہ روز 167 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پاکستان ٹیم کو مشکلات سے دوچار کیا تھا اور میچ پر پاکستان ٹیم کی گرفت کمزور کردی تھی۔ دھننجیا ڈی سلوا (167) نے کپتان کوشال مینڈس کے ساتھ ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 249 رنز کی شراکت قائم کی۔ تیسرے روز کے اختتام پر 117 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہنے والے کوشال مینڈس بھی آج صبح صرف دو رنز بنا کر ثاقب خان کا شکار بن گئے۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

Related News

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

fifa world cup 2026

34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%

Recent Comment

E-Paper
Today's E-Paper
Loading...