پاکستان سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام ضروری دفاعی اقدامات اٹھانے کے لیے تیار ہے: ترجمان پاک فوج
پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا ہے کہ مکہ جوائنٹ ڈیفنس الائنس کے تحت طے پانے والے اجتماعی دفاعی وعدوں پر عمل درآمد کے اگلے مرحلے میں سعودی عرب کے اندر فوجی صلاحیتوں اور طے شدہ دستوں کی فوری تعیناتی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ عرب اخبار ’الشرق الاوسط‘ کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں ترجمان پاک فوج نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ موجودہ حالات اور دونوں برادر ممالک کے درمیان طے پانے والے مشترکہ اسٹریٹجک دفاعی معاہدے اور مکہ الائنس کی روشنی میں پاکستان مملکتِ سعودیہ کے دفاع کے لیے تمام ضروری دفاعی اقدامات اٹھانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور ارضی سالمیت کا عزم مطلق اور ناقابلِ مذاکرات ہے۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ پاکستانی دستے پہلے ہی مختلف صلاحیتوں کے ساتھ سعودی عرب میں موجود ہیں جن کا بنیادی مشن دفاعی معاونت، مشقیں اور فوجی کرتب انجام دینا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسلام آباد دفاعی مقاصد کے لیے درکار ضروری تعاون فراہم کرتا رہے گا، چاہے اس کا تعلق فوجی عملے، دفاعی صلاحیتوں، تربیت یا عسکری و لاجسٹک معاونت سے ہو۔ فضائی اور میزائل دفاع سمیت اضافی صلاحیتوں کی فراہمی یا فوجی موجودگی کو بڑھانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ عسکری اتحادوں میں فوجیوں کی تعداد، تعیناتی کے مقامات اور آپریشنل تفصیلات کو عام نہیں کیا جاتا، تاہم ضرورت کے مطابق لازمی تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔
Leave a Reply
Cancel ReplyRelated News
Popular News
VOTE FOR CHAMPION
fifa world cup 2026
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.