ریکوڈک سمیت معدنیات، تیل و گیس کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
اسلام آباد: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں ریکوڈک سمیت معدنیات، تیل و گیس کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔ 2 روزہ منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 کے پہلے روز ہونے والے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے، صوبے میں سیکیورٹی کے ساتھ تمام ضروری سہولتیں بھی فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے منرل کوریڈور کے لیے نیا سیکیورٹی ڈویژن قائم کیا ہے، جبکہ ایف سی کا نیا ونگ بھی بنایا جا رہا ہے۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں سرخ فیتے کی رکاوٹ نہیں ہوگی ، سرمایہ کاروں کو ون ونڈو آپریشن کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریکوڈک سمیت معدنیات، تیل اور گیس کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ریکوڈک منصوبے پر 2029 تک کام شروع ہو جائے گا۔ سرونہ میں تیل اور گیس کے ایسے ذخائر موجود ہیں جو سوئی کے ذخائر سے بھی زیادہ ہیں۔
Leave a Reply
Cancel ReplyRelated News
Popular News
VOTE FOR CHAMPION
fifa world cup 2026
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.