news Breaking News
clock

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید کم ہونے کا امکان

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید کم ہونے کا امکان

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں ہفتہ وار بنیادوں پر مسلسل زوال کی جانب گامزن ہیں کیونکہ امریکا کی جانب سے ایران پر تیل کی ناکہ بندی جاری رکھنے کا ارادہ ظاہر کیا گیا ہے۔ امریکا کے اس اعلان کے بعد مشرق وسطیٰ میں تیل کی سپلائی کو شدید متاثر کرنے والی کسی بھی بڑی جنگ کے امکانات میں کمی آئی ہے، اگرچہ بحری جہازوں پر حملے بدستور ایک خطرہ بنے ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کے سودے معمولی تبدیلی کے بعد ایک سینٹ کی کمی سے 95.41 ڈالر فی بیرل جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کے سودے 20 سینٹ یا 0.25 فیصد کی کمی کے ساتھ 88.52 ڈالر فی بیرل پر ریکارڈ کیے گئے۔ قیمتوں کے اس اتار چڑھاؤ والے ہفتے کے دوران جمعرات کو قیمتوں میں ہونے والی کمی پچھلے دو دنوں کے اثرات کو زائل کرتی نظر آئی، کیونکہ امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جاری جنگ کے خاتمے کی ابتدائی امیدیں دم توڑ گئیں کیونکہ یمن کے حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کے بنیادی ڈھانچے پر حملوں اور خلیجی ریاستوں سے خام تیل لے جانے والے ٹینکرز کو نشانہ بنانے کے واقعات نے مارکیٹ کو متلاطم رکھا۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

Related News

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

fifa world cup 2026

34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%

Recent Comment

E-Paper
Today's E-Paper
Loading...