news Breaking News
clock

یہ سازشی نظریہ بالکل غلط ہےکہ عمران خان سے ملاقات 28 ویں ترمیم کیلئے کروائی گئی: رانا ثنا

یہ سازشی نظریہ بالکل غلط ہےکہ عمران خان سے ملاقات 28 ویں ترمیم کیلئے کروائی گئی: رانا ثنا

رانا ثنا اللہ نے جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کےخلاف اپیل کا فیصلہ جس دن آئے گا، اُس دن سازشی نظریات اور ابہام کا خاتمہ ہوجائے گا۔

رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ ہم سے اداروں کی دوری نہ ہوئی ہے اور نہ کبھی ہوسکے گی، ہمارے اعتماد کی بنیادی وجہ وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کی شخصیات ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھاکہ دونوں وکلا نے بانی پی ٹی آئی سے مقدمات اورمتفرق پٹیشنز پر تفصیلی مشاورت کی، ملاقات کے دوران بشریٰ بی بی بھی موجود تھیں۔ جیل ذرائع نے بتایا کہ وکلا نے بشریٰ بی بی کے مقدمات اور دیگر قانونی پہلووں پر بھی عمران خان سے مشاورت کی۔ بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کرائی گئی، دونوں وکلا کی ملاقات اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پرکرائی گئی۔ عمران خان سے ملاقات کے بعد سردار لطیف کھوسہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ تین چار گھنٹے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں ان کی صحت اور مقدمات پر بات ہوئی۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

Related News

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

fifa world cup 2026

34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%

Recent Comment

E-Paper
Today's E-Paper
Loading...