اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 1 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ، حجم 21 ارب 57 کروڑ ڈالر ہوگیا
مرکزی بینک نے جمعرات کو بتایا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے زرمبادلہ ذخائر 6 نومبر 2026ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 1 کروڑ 10 لاکھ ڈالر اضافے سے 21 ارب 57 کروڑ ڈالر ہوگئے۔ 6 نومبر 2026ء تک ملک کے مجموعی مائع زرمبادلہ ذخائر 26 ارب 84 کروڑ ڈالر رہے۔ ایس بی پی کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق زیرِ جائزہ ہفتے کے دوران کمرشل بینکوں کے پاس خالص زرمبادلہ ذخائر 5 ارب 27 کروڑ ڈالر رہے۔ مرکزی بینک نے بتایا، ’’6 نومبر 2026ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ایس بی پی کے زرمبادلہ ذخائر 1 کروڑ 10 لاکھ ڈالر اضافے سے 21 ارب 57 کروڑ 25 لاکھ ڈالر ہوگئے۔‘‘ اس سے گزشتہ ہفتے، 30 اکتوبر 2026ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کے بعد یہ 21 ارب 56 کروڑ ڈالر ہوگئے تھے۔
Leave a Reply
Cancel ReplyRelated News
Popular News
VOTE FOR CHAMPION
fifa world cup 2026
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.