news Breaking News
clock

سندھ میں تھرڈ پارٹی موٹر انشورنس پالیسیوں میں تقریباً 40گنا اضافہ ریکارڈ

سندھ میں تھرڈ پارٹی موٹر انشورنس پالیسیوں میں تقریباً 40گنا اضافہ ریکارڈ

رواں سال مارچ میں سندھ میں موٹر وہیکل قانون میں ترامیم کے بعد تھرڈ پارٹی موٹر انشورنس کو لازمی قرار دیے جانے کے بعد سے گاڑیوں کی تھرڈ پارٹی موٹر انشورنس میں 40 گنا اضافہ ہوا ہے تھرڈ پارٹی موٹر انشورنس کی پالیسیوں کی تعداد نومبر تک بڑھ کر چار لاکھ باون ہزار پانچ سو پندرہ ہو گئی، جو کہ مارچ 2026 میں گیارہ ہزار دو سوتھی یہ اضافہ تقریباً 3,940 فیصد یا 40 گنا ہے۔ یہ اصلاحات حکومتِ سندھ نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے تعاون سے متعارف کرائیں تھیں۔ لازمی تھرڈ پارٹی موٹر انشورنس پر عمل درآمد میں معاونت کے لیے سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی کی نے موٹر انشورنس ریپوزٹری قائم کی۔ یہ ریپازٹری انشورنس پالیسیوں کی ڈیجیٹل تصدیق کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ سندھ کے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹیکس کے محکمہ سے منسلک بھی ہے تھرڈ پارٹی موٹر انشورنس سڑک حادثات سے متاثرہ افراد کو مالی تحفظ فراہم کرتی ہے۔ پالیسی کی شرائط اور متعلقہ قانون کے تحت حادثہ کی صورت میں دوسروں کو پہنچنے والی چوٹ، موت یا املاک کے نقصان کی ذمہ داری کا احاطہ کرتی ہے۔ اس میں پالیسی ہولڈر کی اپنی گاڑی کو پہنچنے والا نقصان شامل نہیں ہوتاسندھ میں تقریباً 26 لاکھ گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں، اس لیے انشورنس کوریج میں مزید اضافے کی گنجائش موجود ہے۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

Related News

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

fifa world cup 2026

34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%

Recent Comment

E-Paper
Today's E-Paper
Loading...