بالوں کو مختلف رنگوں میں رنگنا خواتین میں مقبول رجحان ہے، تاہم ماہرین نے ہیئر ڈائی میں استعمال ہونے والے بعض کیمیکلز کے ممکنہ مضر اثرات کی جانب توجہ دلائی ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق ان مصنوعات میں موجود کچھ کیمیائی اجزا ہارمونز کے نظام کو متاثر کرکے کینسر کے خطرات میں اضافے کا باعث بن سکتے ہیں۔ بالوں کی رنگت اور انداز تبدیل کرنے کے لیے خواتین مختلف اقسام کی ڈائیز استعمال کرتی ہیں۔ قدیم زمانے میں بالوں کو رنگنے کے لیے مہندی استعمال کی جاتی تھی، لیکن جدید دور میں نت نئے رنگوں اور ہیئر اسٹائلز کے ساتھ کیمیائی رنگوں کا استعمال بھی عام ہوگیا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بعض ہیئر ڈائیز میں ایسے کیمیکلز شامل ہوتے ہیں جو انسانی جسم میں ہارمونز کے افعال اور ان کی سطح پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔ محققین کے مطابق ان تبدیلیوں سے بعض اقسام کے کینسر کا خطرہ بڑھنے کا امکان ہے۔
Leave a Reply
Cancel ReplyRelated News
Popular News
VOTE FOR CHAMPION
fifa world cup 2026
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.