ایران امریکا جنگ کے اثرات خطے کی تجارت اور شپنگ اخراجات پر بھی پڑنے لگے۔ کراچی سے خلیجی ممالک کی بندرگاہوں تک کنٹینر فریٹ میں ہزاروں ڈالر اضافہ ہوگیا۔ دستاویزات کے مطابق کراچی بندرگاہ سے خلیجی ممالک کی بڑی بندرگاہوں تک 40 فٹ کنٹینر کے فریٹ چارجز کئی گنا بڑھ گئے۔ جدہ، جبل علی، حمد اور شویخ بندرگاہوں کے لیے مال برداری کے اخراجات میں ہزاروں ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے پاکستان کی درآمدات اور برآمدات متاثر ہو رہی ہیں۔ جدہ کے لیے کنٹینر فریٹ 6 ہزار 664 ڈالر تک پہنچ گیا، جدہ روٹ پر فریٹ میں 4 ہزار 664 ڈالر اضافہ ہوا۔ جبل علی کے لیے کنٹینر فریٹ 6 ہزار ڈالر تک پہنچ گیا، جبل علی روٹ پر فریٹ میں 3 ہزار ڈالر تک اضافہ ہوا۔ دستاویزات کے مطابق قطر کی بندرگاہ حمد کے لیے فریٹ 8 ہزار 800 ڈالر ہوگیا، حمد بندرگاہ کے لیے فریٹ میں 7 ہزار 500 ڈالر تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کویت کی بندرگاہ شویخ کے لیے فریٹ 8 ہزار 500 ڈالر ہوگیا۔ شویخ روٹ پر فریٹ میں 6 ہزار 700 ڈالر تک اضافہ ہوا۔
Leave a Reply
Cancel ReplyRelated News
Popular News
VOTE FOR CHAMPION
fifa world cup 2026
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.