news Breaking News
clock

بلوچستان میں تانبے اور سونے کے نئے ذخائر دریافت ہوگئے

بلوچستان میں تانبے اور سونے کے نئے ذخائر دریافت ہوگئے

اعلامیے میں کہا گیا کہ ماری انرجیز نے ضلع چاغی میں تانبے اور سونے کے اہم ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کردیا، دریافت ماری انرجیز کی ذیلی کمپنی ماری منرلز نے ایسٹ سیاہ ڈیک کے علاقے میں کی، نئی دریافت ریکوڈک منصوبے سے 50 کلومیٹر مشرق میں واقع ہے۔ ماری منرلز نے دو مراحل میں 25 ہزار میٹر ڈرلنگ مکمل کی، ڈرلنگ کے دوران 500 میٹر گہرائی تک تانبے کے ذخائر کی نشاندہی ہوئی، معدنی ذخائر تقریباً 1.4 مربع کلومیٹر رقبے پر پھیلے ہوئے ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ دوسرے مرحلے کی ڈرلنگ کے نمونوں کے لیبارٹری نتائج 2027 کی پہلی سہ ماہی میں متوقع ہیں، اگلے مرحلے میں ایک ہزار میٹر گہرائی تک مزید ڈرلنگ کی جائے گی، ماری انرجیز کے مطابق ذخائر کے حجم اور معاشی اہمیت کے تعین کے لیے مزید تحقیق جاری ہے،  کمپنی نے دریافت سے متعلق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھی آگاہ کردیا۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

Related News

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

fifa world cup 2026

34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%

Recent Comment

E-Paper
Today's E-Paper
Loading...