وفاقی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی مالیاتی کارکردگی میں بہتری محض عارضی نہیں لبکہ مسلسل مالیاتی نظم و ضبط اور معاشی استحکام کی عکاس ہے اور مالی سال 2027 کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیاد پر مسلسل سرپلس ریکارڈ کیا گیا۔ وفاقی وزارت خزانہ سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں تاریخی مالیاتی بہتری کا تسلسل جاری ہے اور مالی سال 2027 کی پہلی سہ ماہی میں مسلسل تیسرے سال مالیاتی سرپلس ریکارڈ کیا گیا۔ وزارت خزانہ نے بتایا کہ مسلسل 23 سال پہلی سہ ماہی میں مالیاتی خساروں کے بعد گزشتہ تین سال سے مالیاتی سرپلس کا تسلسل برقرار رہا ہے، مالی سال 2027 کی پہلی سہ ماہی میں مالیاتی سرپلس 1.274 ٹریلین روپے یعنی جی ڈی پی کا 0.9 فیصد رہا۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ مالی سال 2027 کی پہلی سہ ماہی میں بنیادی سرپلس 2.974 ٹریلین روپے یعنی جی ڈی پی کا 2.1 فیصد ریکارڈ کیا گیا، پہلی سہ ماہی میں بنیادی سرپلس بجٹ ہدف سے 239 ارب روپے یعنی 8.7 فیصد زیادہ رہا۔ وفاقی وزارت خزانہ نے کہا کہ مالی سال 2025 کی پہلی سہ ماہی میں 1.896 ٹریلین روپے، مالی سال 2026 میں 2.119 ٹریلین روپے اور مالی سال 2027 میں 1.274 ٹریلین روپے کا مالیاتی سرپلس ریکارڈ کیا گیا اور گزشتہ تین سال میں پہلی سہ ماہی کے بنیادی سرپلس کی 26 سال کی تین بلند ترین سطحیں ریکارڈ کی گئیں اور یوں ہر سال سرپلس 2.9 ٹریلین روپے سے زائد رہا۔
Leave a Reply
Cancel ReplyRelated News
Popular News
VOTE FOR CHAMPION
fifa world cup 2026
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.